ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 104سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ ملک کے لیے قابل فخر موقع:مودی 

104سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ ملک کے لیے قابل فخر موقع:مودی 

Thu, 16 Feb 2017 11:10:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍فروری(ایس اونیوز/آئی ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شریہری کو ٹا میں واقع خلائی مرکز سے ایک ہی راکٹ کے ذریعے کئے گئے 104سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر سائنسدانوں کی تعریف کی ہے۔اسرو کے سربراہ اے ایس کرن کمار نے شریہری کوٹا میں واقع مشن کنٹرول سینٹر میں کہا کہ وزیر اعظم نے خلائی ایجنسی کی ٹیم کو کامیاب لانچنگ کے لیے مبارک باد دی ہے۔وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ اسرو کو پی ایس ایل وی سی- 37اور کاٹریسیٹ سیٹلائٹ کے ساتھ 103نینو سیٹلائٹ کو کامباب طریقہ سے لانچ کرنے کے لیے مبارک باد ۔انہوں نے کہاکہ اسرو کے ذریعہ حاصل کی گئی یہ اہم کامیابی ہماری خلائی سائنس داں برادری اور ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، ہندوستان اپنے سائنسدانوں کو سلام کرتا ہے۔ہندوستانی خلائی تحقیقی ایجنسی نے آج صبح آندھرا پردیش میں واقع شریہری کوٹا خلائی مرکز سے ایک ہی راکٹ کے ذریعے ریکارڈ 104سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔


Share: